استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کیلئے درخواست دائر کر دی . میڈیا رپورٹس کے مطابق رجسٹریشن درخواست استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان اور جنرل سیکرٹری عامر کیانی کی جانب سے جمع کروائی گئی،درخواست کے ساتھ ایک صفحہ پر تحریر پارٹی کا منشور بھی جمع کروایا گیا ہے .

جبکہ اس سے قبل استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے انتخابی نشان فائنل کیا گیا تھا،استحکام پاکستان پارٹی نے ’’ عقاب ‘‘ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا . یاد رہے کہ اب کئی سیاسی جماعتیں انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرا چکی ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں . مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں انتخابی نشان ’شیر ‘ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرائی،مسلم لیگ کی جانب درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی . پاکستان تحریک انصاف نے بھی آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرائی،عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان کے حصول کا معاملے پر تحریک انصاف نے ’’بلے‘‘ کے نشان کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا . پی ٹی آئی کے چیئرمین کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ تحریک انصاف کو عام انتخابات کے لیے بلے کا نشان دیا جائے . اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تلوار کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی تھی، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے پی پی پی پی کیلئے انتخابی نشان تیر کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی . . .

متعلقہ خبریں