کوئٹہ(قدرت روزنامہ) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا .
کوئٹہ میں رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے ممبران کے شریک تھے .
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر زبیر نے کہا کہ ملک بھر میں محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند کہیں نظر نہیں آیا، یوں یکم محرم 20 جولائی بروز جمعرات جبکہ یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا .
زونل کمیٹیوں کے بھی کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں اجلاس ہوئے اور وہاں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی .
دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے محرم الحرام 1445 ہجری کے آغاز کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا . جس کے مطابق پاکستان میں یکم محرم الحرام 20 جولائی بروز جمعرات ہوگی جبکہ نئے اسلامی سال کا آغاز 19 جولائی بروز بدھ نماز مغرب کے بعد سے ہوگا .
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے .
. .