وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کامیابیاں

تحریر . ایس تنویر اختر

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے مختصر مدت میں جو نمایا ں کامیابی حاصل کیں اور عوامی خواہشات اور امنگوں کے مطابق بلوچستان کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے جو تاریخ ساز فیصلے کئے گئے ہیں انہیں صوبے کی سیاسی تاریخ میں طویل مد ت تک یاد رکھا جائے گا .

وزیراعلیٰ کی دورس سوچ کے تحت خواہ وہ ریکو ڈک کا تاریخی معاہدہ ہو یا بلوچستان کے عوام کے روزگار کا تحفظ عوام کے روزگار اور انکی عزت نفس کی بحالی کے لئے غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ ہو یا صاف و شفاف بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری کا انعقاد سرکاری امور کی برق رفتار انجام دہی یا سرکاری افسران پر غیر ضروری دباوَ کا خاتمہ یا افسران کی عزت نفس کا تحفظ ہو یہ وہ فیصلے ہیں جنکا ماضی کی حکومتوں میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا اور وہ حکومتیں ایسے جرات مندانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی تھیں . ایک طرف موجودہ دور حکومت میں پی ایس ایل کے کامیاب نمائشی میچ اور 19سال بعد قومی کھیلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا جس سے بلوچستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر ہوا تو دوسری طرف پی پی پی موڈ کے زریعہ بہت سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ای ٹینڈرنگ سرمایہ کاری کے فروغ کے منصوبے یہ سب وزیراعلیٰ کی قیادت کے مرہون منت ہیں . گزشتہ دو سالوں کے دوران وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے ہمیشہ بلوچستان کے معاملات و امور میں ہر فورم پر ٹھوس اصولی اور جاندار موقف اختیار کیا اور کسی بھی قسم کے دباوَ کو خاطر میں لائے بغیر اپنے موقف پر ڈٹے ر ہے انکے اس طرز قیادت کا اعتراف انکے اعلیٰ ظرف رکھنے والے سیاسی مخالفین بھی کرتے نظر آتے ہیں وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے منفی رجحان کا بھی خاتمہ کیا اور انکے حلقوں کے عوام کے لیۓ بھی خطیر ترقیاتی فنڈز فراہم کرکے برابری کی بنیاد پر صوبہ میں یکساں ترقیاتی عمل کو یقینی بنایا انکے دور حکومت میں دو بجٹ پیش کئے گئے جنہیں صوبے کی تاریخ کے متوازن اور عوام دوست بجٹ تسلیم کیا جاتا ہے ماضی میں بجٹ سیشن کے دوران ہنگامہ آرائی احتجاج اور دھرنوں کی روایات انکے بجٹ سیشن کے دوران بالکل بھی نظر نہیں آئی . وزیراعلیٰ نے اپنے خلاف تنقید کو بھی خندہ پیشانی سے لیتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو سنا اور انکے موقف کی عزت کی اور نہ صرف گلے شکوے اور ناراضگیاں دور کیں بلکہ کسی بھی قسم کی انتقامی کاروائی یا غیر ضروری تنگ کرنے کے عمل کی حوصلہ شکنی کی . میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے دو سالہ دور میں ماضی کے ادوار حکومت کے نامکمل منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جسکی مثال کوئٹہ گرین بس سروس بھی ہے . وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سب کو ساتھ لیکر چلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور انہوں نے اہم صوبائی امور کی انجام دہی اور پالیسی ساز فیصلوں میں جس طرح سے اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو آن بورڈ رکھا اسکی نظیر نہیں ملتی وزیراعلیٰ نے ہمیشہ معیاری اور تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومتی کمزوریوں کو دور کیا اور سیاسی افہام و تفہیم کی فضا کے فروغ کے لیے اپنی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کا استعمال کیا . وزیراعلیٰ نے زمینی حقائق کے مطابق حکومت امور سرانجام دئیے جبکہ انہوں نے نمود و نمائش اور مصنوعی چیزوں کو ترجیح دینے کے بجائے حقیقی مسائل کے حل پر زور دیا جس کی واضح مثال یہ ہے کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا افتتاح عوامی نمائندے نہیں بلکہ عوام میں سے کوئی کریگا .

. .

متعلقہ خبریں