حکومت سیاسی انتقام پر مقدمات بنائے گی تو لوگوں کا اعتماد اٹھ جائیگا، پشاور ہائیکورٹ


پشاور(قدرت روزنامہ) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر حکومت مخالفین پر سیاسی انتقام کے لیے انٹی کرپشن کے مقدمات بنائے گی تو پھر لوگوں کا اس پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی انور تاج اورسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے بھائی تحصیل مئیر صوابی عطااللہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورت کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکلوں کے خلاف مختلف مقامات پر مقدمات درج کیے گئے ہیں تاہم انہیں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں، جس کے خلاف انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تحریک انصاف کے سابق ایم این اے انور تاج کے خلاف چارسدہ اور مردان میں اینٹی کرپشن کا ایک مقدمہ اور پولیس کے 3 مقدمات ہیںجب کہ تحصیل مئیر صوابی عطااللہ کے خلاف انٹی کرپشن میں ایک شکایت ہے۔
جسٹس اعجاز انور نےکہا کہ اگر حکومت مخالفین پر سیاسی انتقام کے لیے انٹی کرپشن کے مقدمات بنائے گی تو پھر لوگوں کا اس پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ عدالت نے تفصیلات فراہم کرنے کے بعد رِٹ درخواستیں نمٹا دیں۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

12 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

29 mins ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

32 mins ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

42 mins ago