آئندہ 3 ہفتے انتہائی اہم، پی ڈی ایم آپس میں دست و گریباں ہوگی، شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 3 ہفتے پاکستان کی سیاست کیلئے انتہائی اہم اور فیصلہ کن ہوں گے جن میں پی ڈی ایم جماعتیں آپس میں دست و گریباں ہوں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہوں، نگران حکومت ہو، الیکشن کی تاریخ ہو، مردم شماری ہو، سب ہی اہم ہیں، یہ سارے فیصلے 12 اگست سے پہلے ہونے ہیں جو پاکستان کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی مسائل کے حل کیلئے انتہائی اہم ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ الیکشن 60 دن میں ہوں گے یا 90 دن میں ہوں گے، مسئلہ یہ ہے کہ کیا الیکشن شفاف ہوں گے؟، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور دنیا کیلئے قابل قبول ہوں گے؟، نگران وزیراعظم سیاست دان ہوگا یا معیشت دان، یہ فیصلہ بھی اہم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی استحکام نہیں آئے گا تو معاشی اور اقتصادی استحکام بھی نہیں آئے گا، یہ بھان متی کا کنبہ بنے گا، چوک چوراہے میں ہنڈیاں پھوٹیں گی، جب یہ اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے تو ایک دوسرے کے خلاف کیا بیانیہ بنائیں گے؟۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 170 روپے کلو آٹا، 155 روپے کلو چینی، 290 روپے کا ڈالر ، پیک آوور میں 50 روپے بجلی کا بنیادی ریٹ اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟، 15 مہینے میں 1 ارب ڈالر کی امداد کی بھیک پر دھمال ڈالنے والے کس منہ سے عوام میں جائیں گے؟۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ، روپے میں گراوٹ اور آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط غریب کیلئے قبرستان اور پی ڈی ایم کیلئے سیاسی موت ہوں گی، آئی ایم ایف کی شرائط غریب کیلئے گلہ گھونٹ اور حکومت کیلئے چارج شیٹ ہیں۔

Recent Posts

کیچ کے رہائشی تین طالبعلم کوئٹہ سے لاپتا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے گزشتہ رات 2 بجے سادہ لباس…

4 mins ago

بلوچستان کو سی پیک، بارڈر ٹریڈ سے محروم کرنیوالے عوام دشمن ہیں، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایم پی اے گوادر، جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ…

15 mins ago

چیک پوسٹوں پر بھتہ گیری روکنے کیلئے سخت اقدام اٹھائیں گے، وزیر داخلہ بلوچستان

قلات(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قلات میں جاری ترقیاتی…

22 mins ago

بارڈر ٹریڈ کی بندش معاشی قتل ہے، حکومت لوگوں کو متبادل روزگار دے، صادق سنجرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق چیئر مین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی میر صادق سنجرانی نے کہا ہے…

29 mins ago

بارکھان میں ایف سی کے ناروا سلوک کیخلاف پیٹرول پمپ مالکان نے شاہراہ بند کردی

بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان رکھنی کے مقام پر گزشتہ رات سے ایف سی کے ناروا سلوک اور…

35 mins ago

تربت، کوہ مراد سے لاپتا رفیق صوالی بازیاب ہوگئے

تربت(قدرت روزنامہ)تربت کے علاقے کوہ مراد زیارت سر سے لاپتہ رفیق صوالی بازیاب ہوگئے۔ منگل…

42 mins ago