اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر ایف آئی اے نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) سے نام نکلوانے کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔
دوران سماعت ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا جس کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل (پاسپورٹ کنٹرول لسٹ) میں ڈالا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی درخواست پر ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا۔بعدازاں عدالت نے جواب کی کاپی شیریں مزاری کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…