کراچی میں 20 تا 23 جولائی مون سون بارش کی نوید


کراچی (قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز اور موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کراچی میں 20 سے23 جولائی کے دوران بارش کی نوید سنا دی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں آج شام سے مشرقی سندھ میں داخل ہو سکتی ہیں، جن کے تحت کراچی میں 20 سے 23 جولائی کے دوران بارش ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 20 سے 23 جولائی کےدوران ہی سندھ کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مون سون کے دوسرے اسپیل میں کراچی کے بیشتر مقامات پر ہلکی اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس دوران کراچی میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 24 یا 25 جولائی سے ایک بار پھر مون سون کے سسٹم کے زیرِ اثر بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں آج اور کل موسم گرم و مرطوب
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج اور کل موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جس کے باعث درجۂ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کے زیرِ اثر کراچی میں 20 سے 23 جولائی کے دوران ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں 21 سے 23 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

Recent Posts

آٹا مل مالکان کا مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک…

5 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

27 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

28 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

30 mins ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

33 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

38 mins ago