وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کو اسمبلیوں کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ سمیت تمام فیصلوں سے پہلے اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرادی۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ، وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سید مصطفیٰ کمال ، ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق شامل ہوئے ۔
40 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں اتحادی جماعت نے وزیراعظم کو اپنے تحفطات سے آگاہ کیا ، ایم کیو ایم وفد نے شکوہ کیاکہ اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا، وزیراعظم نے پرانے شکوے دور کرتے ہوئے آئندہ تمام معاملات پر مشاورت کی یقین دہانی کرا دی۔
وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں ایم کیو ایم وفد کو بتایا کہ انتخابات پرانی مردم شماری پر کروانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔وزیر اعظم کی تمام اہم فیصلوں کے ہر مرحلے پر ایم کیو ایم پاکستان سے مشاورت کی یقین دہانی یقینی بنانے کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ، کمیٹی نئے انتخابات، نگراں حکومت سمیت تمام معاملات پر ایم کیو ایم سے مشاورت کو یقینی بنائے گی ، کمیٹی میں ن لیگ سے ایاز صادق، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں ۔
ایم کیوایم نےنگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئےشعیب صدیقی کا نام تجویز کردیا، وزیر اعظم نے ووٹر لسٹوں میں شہری سندھ بالخصوص کراچی میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کو درست کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

Recent Posts

چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے اور آئی…

5 mins ago

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

15 mins ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

23 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

38 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

55 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

1 hour ago