اب آپ آئی فون کاغذ کی طرح لپیٹ بھی سکیں گے


امریکا(قدرت روزنامہ)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے موٹورولا یا سام سنگ کی طرح فولڈ ایبل آئی فون اب تک لانچ نہیں کیا لیکن اب وہ ایک ایسا سیٹ مارکیٹ میں لانے پر غور کر رہی ہے جسے کاغذ یا غالیچے کی طرح لپیٹا جاسکے۔
این وائی بریکنگ کی رپورٹ کے مطابق فون کی پتلی اسکرین مخصوص محوروں پر مشتمل ہوگی اور اس میں شیشے کی حفاظت کی ایک تہہ شامل ہوگی ہے تاکہ اسکرین پر کوئی خراش نہ لگے اور کھولنے اور بند کرنے کے دوران سیٹ کو کسی ممکنہ نقصان سے بچایا جاسکے۔

مذکورہ فون کے لانچ کی حتمی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی ہے لیکن یہ کم از کم سال 2024 سے پہلے تو مارکیٹ میں جلوہ افروز نہیں ہوسکے گا کیوں کہ ایپل کی ایک اور نئی پروڈکٹ آئی فون 15 اس سال ستمبر میں لانچ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایپل نے بہت سے پیٹنٹ حاصل کیے ہیں جو کبھی بھی حقیقی ٹیکنالوجیز میں تبدیل نہیں ہوئے۔ تاہم اگر ایپل کی جانب سے یہ مجوزہ فون لانچ کیا جاتا ہے تو یہ بلاشبہ ایک خوبصورت و مفید اضافہ ہوگا اور اسے بآسانی جیب میں رکھا بھی جاسکے گا۔

Recent Posts

آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو…

1 hour ago

شہریار منور شادی کیلئے تیار، دلہن کون ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان شہریار منور آئندہ ماہ دسمبر 2024…

2 hours ago

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان نے دستخط کرکے اہم دستاویز وصول کرلی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق اہم دستاویز دستخط کرکے…

2 hours ago

جی ایچ کیو حملہ؛ تمام نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر…

2 hours ago

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ…

2 hours ago

پشتوکی معروف ٹک ٹاکرگل چاہت کی نازیباویڈیوسوشل میڈیاپرلیک

پشاور: پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور خواجہ…

3 hours ago