انگلینڈ کے 6 کرکٹر پہلے ہی کسی نہ کسی وجہ سے ٹی 20 لیگ سے ہٹ چکے ہیں اور اب 10 میں سے 9 کھلاڑی آئی پی ایل کا پلے آف مرحلہ نہیں کھیل پائیں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ تمام انگلش کھلاڑی لیگ میچز تک ہی دستیاب رہیں گے . تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو غیر ضروری طورپر تھکانا چاہتا ہے نہ مصروف رکھنا چاہتا ہے . غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان میں 14 اور 15 اکتوبر کو دو ٹی 20 مقابلے کھیلنے ہیں جس کے لیے کھلاڑیوں کو 9 اکتوبر تک پاکستان پہنچنا ہے، اس لئے کھلاڑیوں کو چھوٹ ملنا کافی مشکل ہے . رائل چیلنجرز بنگلور میں شامل جارج گارٹن اکلوتے برطانوی کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل کھیل پائیں گےکیوں کہ وہ انگلینڈ کے ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں . واضح رہے کہ آئی پی ایل کے پلے آف کے مقابلے 10 اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں جب کہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) بھارتی بورڈ کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ،برطانیہ نے اپنے کھلاڑیوں کی آئی پی ایل سے چھٹی کرادی، پلے آف کے دوران 10 میں سے 9 کھلاڑی بھی نہیں کھیل سکیں گے . تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے مقابلے 19 ستمبر سے ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے .
متعلقہ خبریں