لاہور (قدرت روزنامہ) بھارتی بورڈ کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ،برطانیہ نے اپنے کھلاڑیوں کی آئی پی ایل سے چھٹی کرادی، پلے آف کے دوران 10 میں سے 9 کھلاڑی بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے مقابلے 19 ستمبر سے ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کے 6 کرکٹر پہلے ہی کسی نہ کسی وجہ سے ٹی 20 لیگ سے ہٹ چکے ہیں اور اب 10 میں سے 9 کھلاڑی آئی پی ایل کا پلے آف مرحلہ نہیں کھیل پائیں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ تمام انگلش کھلاڑی لیگ میچز تک ہی دستیاب رہیں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو غیر ضروری طورپر تھکانا چاہتا ہے نہ مصروف رکھنا چاہتا ہے۔ غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان میں 14 اور 15 اکتوبر کو دو ٹی 20 مقابلے کھیلنے ہیں جس کے لیے کھلاڑیوں کو 9 اکتوبر تک پاکستان پہنچنا ہے، اس لئے کھلاڑیوں کو چھوٹ ملنا کافی مشکل ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور میں شامل جارج گارٹن اکلوتے برطانوی کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل کھیل پائیں گےکیوں کہ وہ انگلینڈ کے ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کے پلے آف کے مقابلے 10 اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں جب کہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…