ایک شخص نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، ادارے غائب ہیں:جاوید لطیف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایک شخص نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، آج بھی آئین و قانون پر عمل نہیں ہو رہا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ قوم مذہب کا استعمال کر کے ریاست سے کھیلنے والوں کو یاد رکھے گی، کچھ لوگ باہر بیٹھ کر ریاست کے خلاف استعمال ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون غریب کے لئے ہے، طاقتور کے لئے نہیں، لہٰذا غریب اور امیر کے لئے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کوئی سازش تھی اور نہ اس کے لئے کوئی فنڈنگ باہر ہوئی، البتہ ریاست پر حملہ کرنے والے کو دہشتگرد ہی کہیں گے، آئین اور ریاست کے خلاف بولنے والوں پر آرٹیکل 6 کیوں لاگو نہیں ہوتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک شخص نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجادی، ادارے کہاں ہیں؟ اعظم خان کے بیان نے سائفر کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا، ریاست اور اداروں کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی جس کے نتیجے میں 9 مئی کے واقعات ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا گیا، کسی کو بھی ریاست کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔پارٹی قائد کے حوالے سے جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف آج بھی ملک کو بھنور سے نکالنے کی پوزیشن میں ہیں، وہی قوم کو جوڑ سکتے ہیں اور معیشت سنبھال سکتے ہیں۔

Recent Posts

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

7 mins ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

15 mins ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

1 hour ago

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

2 hours ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

2 hours ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

2 hours ago