مولانا فضل الرحمان کا مینگل قبائل کے درمیان تصادم پر اظہار تشویش، بلوچستان حکومت اور ریاستی اداروں سے جنگ بندی کیلئےفوری اقدامات کرنے کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان میں مینگل قبائل کے درمیان تصادم پر تشویش کا اظہار کیا ہے . سربراہ جمعیت علما اسلام نے وفاقی وزراء کے وفد سے ملاقات میں جنگ بندی کے لئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل بھی کی .

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادانہ بھاری اسلحے کا استعمال کسی بڑے نقصان کا سب بن سکتا ہے، بلوچستان حکومت اور ریاستی ادارے فوری طور پر جنگ بندی کرائیں، امن وامان نافذ کرنے والے اداروں کی اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی سمجھ سے بالاتر ہے . انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور ریاستی ادارے فوری طور پر امن وامان کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں . . .

متعلقہ خبریں