وڈھ میں تصادم پر تشویش ، بلوچستان حکومت، ریاستی ادارے اور قبائلی عمائدین جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کریں، میر اسراراللہ زہری


خضدار(قدرت روزنامہ) بی این پی عوامی کے مرکزی جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر سابق سینیٹر و وفاقی وزیر نوابزادہ میر اسراراللہ زہری نے بلوچستان کے ضلع خضدار تحصیل وڈھ میں تصادم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سربراہ بی این پی عوامی نے سوشل میڈیا کے پیغام میں دوران جنگ بندی کے لئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی۔
اس قدر آزادانہ بھاری اسلحے کا استعمال کسی بڑے نقصان کا سب بن سکتا ہے بلوچستان حکومت اور ریاستی ادارے فوری طور پر جنگ بندی کرائیں، امن وامان نافذ کرنے والے اداروں کی اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی سمجھ سے بالاتر ہے جھالاوان کے لوگوں نے پہلے سے کئی نقصانات اٹھائے ہیں مزید خون و کشت کو روکا جائے۔
وڈھ میں کشیدگی و جنگ کسی کی مفاد میں نہیں بات چیت کے ذریعے بیٹھ کر مسئلہ کا حل نکلا جائے۔بی این پی عوامی کے مرکزی جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور ریاستی ادارے فوری طور پر امن وامان کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

2 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

4 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

4 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

5 hours ago