نیٹ فلکس، پاس ورڈ شیئرنگ کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں کریک ڈاؤن شروع


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کے خلاف کمپنی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔مؤقر ویب سائٹ (Axios) کے مطابق نیٹ فلیکس کا پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کینیڈا، نیوزی لینڈ، پرتگال اوراسپین سے شروع کیا گیا تھا جس کے بعد اس پر امریکہ سمیت دیگر ممالک میں بھی عمل درآمد کیا گیا۔
نیٹ فلیکس کمپنی کی جانب سے اب یہ اعلان کیا گیا ہے کہ 20 جولائی سے ہر ملک میں پاس ورڈ شیئرنگ کی روک تھام کی جائے گی۔اعداد و شمار کے تحت پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے باعث اپریل سے جون 2023 کے درمیان نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں تقریباً 60 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جمعرات سے پوری دنیا میں پاس ورڈ شیئر کرنے پر اقدامات اٹھائے جائیں گے، جن ممالک میں کریک ڈاؤن ہو رہا ہے وہاں اضافی ممبر شپ کا آپشن متعارف نہیں کرایا جا رہا ہے کیونکہ وہاں پہلے ہی کم فیس لی جا رہی ہے۔جنوری 2023 کے آخر میں کمپنی کی جانب سے واضح طور پر بتایا گہا تھا کہ وہ کیسے ایک اکاؤنٹ کو مختلف افراد کو استعمال کرنے سے روکے گی؟
اس ضمن میں کہا گیا تھا کہ کسی گھر یا پرائمری لوکیشن میں نہ رہنے والے افراد اس جگہ کے اکاؤنٹ کو دیگر مقامات پر اسٹریمنگ مواد دیکھنے کے لیے استعمال نہیں کرسکیں گے البتہ ایک گھر میں رہنے والے افراد نیٹ فلیکس اکاؤنٹ کو شیئر کر سکیں گے۔صارفین کو اس حوالے سے یقینی بنانا ہو گا کہ ڈیوائسز اسی جگہ کے وائی فائی سے منسلک ہوں، اس مقصد کے لیے کمپنی کی جانب سے صارفین کو پرائمری لوکیشن کے وائی فائی سے کنکٹ کرنے کا کہا جائے گا۔
صارفین کو پرائمری لوکیشن سے 31 دن میں کم از کم ایک مرتبہ اپنی ڈیوائسز سے نیٹ فلکس پر سائن ان ہونا ہوگا، جس کے بعد کمپنی کی جانب سے ڈیوائس پر نیٹ فلکس تک رسائی بلاک نہیں کی جائے گی۔ جو فرد کسی مختلف جگہ پر غیر متعلقہ ڈیوائس سے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کی کوشش کرے گا اس کی سروس تک رسائی روک دی جائے گی۔
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف گھر سے باہر کسی نئی ڈیوائس پر نیٹ فلکس پر سائن ان ہونا چاہتا ہے تو اس مقصد کے لیے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا۔ ایسے صارفین کی جانب سے سائن ان ہونے کے لیے کمپنی کی طرف سے ایک عارضی کوڈ فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی جس سے انہیں آئندہ سات دن تک کے لیے گھر سے باہر اکاؤنٹ تک رسائی مل جائے گی۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

4 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

5 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

5 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

6 hours ago