ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی سکیم کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کو عمرے کی سعادت کے لیے ’پرسنل وزٹ ویزا‘ پر مملکت سعودیہ بلوا سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ پرسنل وزٹ ویزا پر آنے والے غیر ملکی شہری ایک مرتبہ یا اس سے زائد بار انٹری ویزا کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ویزا پر آنے والے غیر ملکی عمرے کی سعادت کے علاوہ مسجد نبوی ﷺ کی زیارت بھی کر سکیں گے، اس کے علاوہ مختلف شہروں میں تاریخی مقامات اور ثقافتی مراکز کا دورہ بھی کر سکیں گے۔سعودی وزارت کا کہنا ہے پرنسنل وزٹ ویزا پر آنے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب کے تمام شہروں اور ریجنز کو دیکھنے کی بھی اجازت ہو گی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…