بہادر خان ویمن یونیورسٹی پر سابق گورنر بلوچستان کا بیان بے حسی کا ثبوت ہے، پی ایس ایف

(قدرت روزنامہ)سابق گورنر بلوچستان کا بہادر خان ویمن یونیورسٹی جنسی حراسگی کے متعلق دیے گئے انٹرویو اور بے بسی کا اظہار بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں رواں درندگی اور مداخلت کا کھلم کھلا ثبوت ہے ۔
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل نے سابق گورنر بلوچستان کے حالیہ انٹرویو میں بہادر خان ویمن یونیورسٹی جنسی حراسگی کے متعلق دیے گئے بیان کے بارے میں کہا ہے کہ سابق گورنر صاحب کا بیان اور انکی بے بسی بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں رواں درندگی اور مداخلت کا کھلم کھلا ثبوت ہے جس کا رونا ہم سالوں سے روتے آرہے ہیں۔ بلوچستان کی طلباء تنظیمیں گذشتہ کہیں سالوں سے سڑکوں پر اس بربریت اور شرمناک معاملے کے خلاف آواز اٹھاتے آرہے ہیں کہ یونیورسٹیوں میں مقتدر حلقوں کی جانب سے ایک منظم مافیا جنسی حراسگی اور بلیک میلنگ کے لیے سرگرم ہے اور وہ آج اس قدر طاقتور ہوگئے ہیں کہ صوبے کے گورنر ان کے سامنے بے بس ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ ایک انفرادی واقعہ یا عام ہراسگی کا واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک منظم پلان ہے. قاسم سوری جیسے لوگوں پر مہربان قوّتیں گزشتہ سات سال سے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے مائکرو مینجمنٹ پر قابض ہوگئے ہیں اور تمام آسامیوں پر اپنے جنسی درندوں اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے جس کا مقصد یونیورسٹیز میں جنسی درندگی کے ذریعے طالبات اور بلوچستان کے عوام کو نسوانی تعلیم سے بیزار کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ یونیورسٹیز میں خالی آسامیوں پر من مرضی کے مطابق اور میرٹ کے برخلاف بھرتیاں تعلیمی نظام کو مزید کھوکھلا کر رہی ہے جو پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کو کسی صورت منظور نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کسی بھی حالت میں ان درندوں سے خوفزدہ نہیں ہے. ہم ہر فورم پر ان درندوں اور ان کے پس پردہ قوتوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے اور طلباء و طالبات کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کے تشکیل کے لیے کوشاں رہیں گے ۔ ہم بلوچستان کے عوام، بالخصوص طلباء و طالبات کو آگاہ کرتے ہیں کہ ایسے سنگین معاملات پر ہر گز خاموشی اختیار نہ کریں اور انھیں کو بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں.

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

2 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

31 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

42 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

6 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago