وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد، ترقیاتی منصوبوں بارے بات چیت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت رواں مالی سال 2021-22کے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا میر عارف جان محمد حسنی، میر عمر خان جمالی، سردار عبدالرحمن کھیتران، انجنئیر زمرک خان اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری اسفندیار خان، سیکرٹری خزانہ عبدالرحمن بزدار، سیکریٹری مواصلات زاہد سلیم، سیکرٹری بلڈنگ غلام علی بلوچ، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ شہزادہ فرحت احمد زئی اور چیف انجینئر محکمہ مواصلات ڈاکٹر سجاد بلوچ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں پی ڈی ڈبلیو پی کی 155اور ڈی ایس سی کی 2131ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں جبکہ 1731ترقیاتی اسکیمات کی متعلقہ فورمز سے منظوری لی گئی ہے۔انہوں نے اجلاس کو رواں مالی سال کی 184ترجیحی ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے بھی بریف کیا۔سیکریٹری مواصلات زاہد سلیم نے اجلاس کو سیکٹر وائز بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روڈ ڈیپارٹمنٹ کے 23ترقیاتی منصوبے پی ڈی ڈبلیو پی اور ڈی ایس سی کے 513منصوبوں سمیت کل859ترقیاتی اسکیمات ہیں جن میں 158جاری اور235نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے منصوبوں کی اتھارائزیشن، ٹینڈرز کے اجرا اور رواں مالی سال میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی اجلاس کو بریف کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی منظوری کے لیے پی ڈبلیو ڈی پی اور ڈی ایس سی کے پراسیس کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے محکمہ بلڈنگ اور روڈ پرفارمنس ایویلویشن کے تحت ایک مربوط حکمت عملی کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہونگے تو صوبہ ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔

Recent Posts

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 min ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

6 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

16 mins ago

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

36 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

42 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

44 mins ago