وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ،تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری سے متعلق منظوری پر غور کیا جائیگا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا، وفاقی کابینہ کل ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی سمری پر غور کریگی، ہیوی کمرشل گاڑیوں پر وینڈرز کےلئے اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پر غور کریگی۔

کابینہ میں 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیرمین اور ممبران کی تنخواہوں اور مراعات پر رپورٹ پیش ہوگی،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نادرا کے ممبران کی تقرری پر وزارت داخلہ کی سمری منظوری کےلئے پیش ہوگی۔ قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کا ڈرافٹ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائمنٹ میں امیگیرنٹس کے محافظ کے تقرری اور تبادلہ پر غور ہوگا۔

ایف بی آر کے ڈیٹا بنک کےہیک ہونے کے بعدآپریشنل ایمرجینسی کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہوگا، ذرائع کے مطابق پینل سرچارج کی چھوٹ ، رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔

دیا میر بھاشا ڈیولپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ کابینہ کمیٹی نجکاری کے دس اگست کے فیصلوں میں ترمیم کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔

ای سی سی کے 9 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل کی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی مقدمات کی اورسیز پاکستانیز سے متعلق سمری منظوری کے لئے پیش ہوگی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

9 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

38 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

49 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago