2023 پاکستان کو درکار بیرونی قرض میں سے 12 ارب ڈالر کم وصول


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مالی سال 2023 کے دوران پاکستان کو درکار بیرونی قرض میں سے 12 ارب ڈالرز کم وصول ہوئے۔گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کو درکار قرضہ جات کے تخمینے میں سے 12 ارب ڈالرز کم وصول ہوئے جس کی وجوہات میں حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈز کے پروگرام کی بروقت بحالی میں ناکامی اور آئی ایم ایف کی جانب سے ملک کے بڑھتے ہوئے قرضہ جات کی ضرورت کے پیش نظر ڈیفالٹ کے قریب پہنچنا تھا۔
وزارت معاشی امور کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو گزشتہ مالی سال 23-2022 کے دوران 10 ارب 80 کروڑ ڈالر بیرونی قرض کی صورت وصول ہوئے، جبکہ حکومت پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 22 ارب 60 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضوں کی وصول کا اندازہ لگایا تھا یعنی گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کو 11 ارب 80 کروڑ ڈالر یا 53 فیصد کم بیرونی قرض وصول ہوپائے۔
ذرائع کے مطابق بیرونی قرضوں کی کم فراہمی کے اسباب میں حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ کے 6 ارب 50 کروڑ ڈالر پروگرام کی بروقت بحالی میں ناکامی تھی جس کی وجہ سے دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو قرض دینے سے اجتناب کرتے رہے، اب جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر پیکیج پر دستخط کردیے ہیں تاہم اس کے باوجود حکومت کی مالیاتی مشکلات حل ہوتی نظر نہیں آتیں۔
آئی ایم ایف اسٹاف سطح کی رپورٹ کے مطابق بیرونی دبائو کے باعث قرض کے متعلق خدشات موجود ہیں جو بڑھتے ہوئے قرض کے تناظر میں مالیاتی ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر پہلے ہی کم ہیں۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

7 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

15 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

31 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

35 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

47 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

57 mins ago