فیصل قریشی کمال ایکٹر کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں: سحر خان


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ فیصل قریشی ایک سینئر اداکار ہیں، کمال اداکار کیساتھ ساتھ وہ ایک بہت اچھے انسان بھی ہیں۔
ڈرامہ سیریل “فرق” میں فیصل قریشی کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سحر خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’فیصل قریشی ان اداکاروں میں سے ہیں جن کے ڈرامے دیکھتے دیکھتے ہم بڑے ہوئے ہیں، ان کے دوستانہ رویے کی وجہ سے ساتھ کام کرنا ایک شاندار تجربہ ثابت ہوا۔
سحر کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں لیکن انہوں نے سیٹ پر سینئر ہو کر کوئی بلاجواز غصہ نہیں دکھایا بلکہ اکثر وہ مجھے چھیڑتے تھے کہ تم بہت بولتی ہو، میری فیصل قریشی سے پہلی ملاقات ایک شو پر ہوئی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کو ترجیح دیتی ہوں چاہے سامنے کوئی بھی ہو اور شاید یہ ہی وجہ ہے کہ وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرتے ہوئے نہیں گھبرائی۔واضح رہے اداکارہ سحر خان ڈرامہ سیریل “فرق” سے قبل دیگر ڈراموں زخم، فاسق اور رنگ محل میں بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

2 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

3 hours ago