پنجاب؛ مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب کی مبینہ کرپشن، نیب انکوائری تیز


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب کی مبینہ کرپشن کے معاملے میں نیب نے ریکارڈ حاصل کرکے انکوائری تیز کردی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب میں مفت آٹا اسکیم انکوائری میں فلور ملز،ڈی سی،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ خوراک سے ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے مفت آٹا اسکیم کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال تیز کر دی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق ادارہ حاصل ریکارڈ کے ذریعے مفت آٹا اسکیم میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرے گا۔ نیب انکوائری میں مفت آٹا اسکیم میں تکنیکی اور انتظامی غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور فلور ملز کے درمیان ڈیٹا ری کنسائل نہ ہونے کے سبب 50 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے لاپتا ہیں۔صرف 4 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار تھیلوں کا ڈیٹا ری کنسائل ہوا ہے۔
درست اعدادوشمار دستیاب نہ ہونے سے نیب کو تحقیقات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیب نے فلورملز کو جاری کی جانے والی گندم، آٹے کے تھیلوں کی تعداد اور تقسیم کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ مفت آٹا اسکیم کا ریکارڈ آڈیٹر جنرل نے نیب کو فراہم کر دیا ہے، جسکے بعد نیب نے مفت آٹا حاصل کرنے والے افراد کی رینڈم ویری فکیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی ٹی بی کے مفت آٹا تقسیم کے ڈیٹا کے مطابق مفت آٹا لینے والے افراد کا انتخاب کر کے انہیں ایس ایم ایس ارسال کیے جائیں گے۔مفت آٹا لینے والے فرد سے تصدیق کی جائے گی کہ 3 تھیلے وصول کیے ہیں یا نہیں۔

Recent Posts

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے…

1 min ago

عثمان وزیر نے حکومتی سپورٹ کے بغیر ہی اپنی مسلسل 13ویں فائٹ جیت لی

بنکاک(قدرت روزنامہ)پاکستان کے انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی 13ویں انٹرنیشل فائٹ جیت لی۔بنکاک تھائی…

24 mins ago

موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے بعد شہر قائد میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،جس کے…

34 mins ago

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی عالیہ حمزہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی…

57 mins ago

میرے حاملہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانا بند کی جائیں، کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا کا منہ بند کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے ایک بار پھر اپنے حاملہ ہونے کی خبریں…

1 hour ago

ذمہ دار ریاست کے بجائے وقتی اشتعال اور عجلت میں فیصلے کیے جا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے…

1 hour ago