زراعت اور تعمیرات پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، مہنگائی میں کمی کیلیے کوشاں ہیں، وزیر خزانہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زراعت اور تعمیرات پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔ کوشش کررے ہیں ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے مہنگائی میں کمی ہو۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں وعدہ کیا تھا کہ آئی ایم ایف سےجو معاہدہ ہوگا اس کو ایوان کےسامنے رکھوں گا۔ اہم ڈویلپمنٹ کو ایوان کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ 3 دستاویز قومی اسمبلی لائبریری میں رکھی جارہی ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ نے بجٹ میں مثبت کردار ادا کیا ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے شرائط پر عمل نہ کرنے سے بہت مشکلات درپیش آئیں۔ افراطِ زر کی شرح 7 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز پیش کردیں اور کہا کہ معاہدے کے 11 یا 12 ریویو ہوتے ہیں، لیٹر آف انٹینٹ 30 جون کو سائن ہوا۔ پورری کوشش کی کہ آئی ایم ایف معاہدے پر 9 واں ریویو ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کام شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ تمام دستاویزات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔ جب ہماری حکومت آئی تو 14 ارب ڈالر کے ذخائر تھے۔ ہماری کوشش ہوگی ملکی ذخائر کو بہتر انداز میں چھوڑ کر جائیں۔ کوشش ہے جب نئی حکومت آئے تو یہ پروگرام ختم ہوچکا ہو۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ تعمیرات اور زراعت پر کوئی بھی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ کوشش ہے ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے مہنگائی میں کمی ہو۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے دن رات محنت کی ہے۔

Recent Posts

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

1 hour ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

2 hours ago

مراکز صحت کی ری ویمپنگ کیلیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…

2 hours ago

سموگ کے معاملےپر اصل حکمرانوں نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…

3 hours ago

سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…

3 hours ago