قرآن کے بیحرمتی پر امریکا کی مذمت؛سعودیہ نے سویڈش سفیر کو طلب کرلیا


ریاض / واشنگٹن(قدرت روزنامہ) قرآن پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب نے شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاجاً سویڈن کے سفیر کو طلب کرلیا جب کہ امریکا نے بھی سویڈن مقدس کتاب کو جلانے کی اجازت دینے پر سویڈن حکومت کی مذمت کی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندوں کو قرآن کے نسخوں کو نذر آتش اور بے حرمتی کرنے کی بار بار اجازت دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاجی پیغام ان کے حوالہ کیا جائے گا جس میں سویڈن کی حکومت پر ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سویڈن رواداری اور اعتدال پسندی کے فروغ میں رکاوٹ بننے والے انتہا پسندانہ سوچ کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ ایسے مظاہروں کی اجازت نہ دے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقدس کتابوں اور عبادتوں کی اپنی ایک اہمیت اور مرتبہ ہے جسے تسلیم کرتے ہیں۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں میتھیو ملر نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو گھناؤنا عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ہرایک کے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے حق میں ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

5 hours ago