آئی ایم ایف معاہدہ: حکومت عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا دینے کو تیار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت نے عوام کو بجلی کا دوسرا جھٹکا لگانے کی تیاری کر لی۔
ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخ میں مزید 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، اضافہ کے بعد بجلی کی اوسط قیمت 29 روپے سے بڑھ کر 33 روپے فی یونٹ ہو جائے گی، اگر اس میں ٹیکسز بھی شامل کر لئے جائیں تو بجلی کا فی یونٹ ففٹی کراس کر کے 53 روپے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے بجلی 8 روپے فی یونٹ بڑھانے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی تھی، چند روز قبل بجلی 4 روپے 96 پیسے مہنگی کی گئی، اب 3 روپے ایک پیسے یونٹ بڑھائی جائے گی، حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر نیپرا کو بھجوائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا سے منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیش جاری کیا جائے گا، حکومت کو رواں مالی سال میں 3 ہزار 495 ارب روپے ریونیو کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کی طرز پر ریڈیو فیس کی وصول کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو ہر بل میں 15 روپے ریڈیو فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

Recent Posts

حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت…

9 mins ago

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد…

12 mins ago

مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول…

20 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ذمے قرضوں پر…

21 mins ago

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

1 hour ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

1 hour ago