بلوچستان ہائیکورٹ کا محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا عمل روکنے کاحکم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم دے دیا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ نے آئینی درخواست کی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا اور عدالت نے سیکرٹری محکمہ تعلیم کو حکم دیا کہ وہ محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے جاری عمل کے نتائج کا اعلان نہ کریں۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ محکمہ تعلیم کے تدریسی وغیر تدریسی کیڈر میں 8551 خالی اسامیوں پر سرکاری جواب دہندگان بھرتی کے عمل کو حتمی شکل دینے جارہے ہیں لیکن موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے والی ہے اور اس مختصر مدت میں ان عہدوں کو پر کرنا قطعی نا ممکن ہے۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ایک طرف بلوچستان شدید مالی بحران کا شکار ہے دوسری طرف بھرتیاں ہورہی ہیں ،محکمہ تعلیم کو بھی گورننس کے سنگین بحرانوں کا سامنا ہے،صوبے کے سالانہ بجٹ کا 75فیصد سے زائد صرف تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہور ہا ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کا بڑا حصہ حکومت بلوچستان کے محکموں میں مکمل طور پر امتیازی بھرتیوں اور تقر ریوں کی شکل میں غیر ترقیاتی اخراجات پر خرچ ہو رہا ہے، یہ امر بھی پریشان کن ہے کہ صوبے میں 3500 سے زائد اسکول غیر فعال ہیں، محکمہ تعلیم نان فنکشنل اسکولوں کو فعال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے جب کہ ان اسکولوں میں اساتذہ بھی تعینات تھے اور تنخواہیں بھی وصول کر رہے تھے، مختلف ٹیچر یونینز اور ایسو سی ایشن کے دباؤ پر ان اسکولوں کو ٹائم اسکیل پروموشن دے دی گئی۔
عدالت نے محکمہ سے ٹیچروں کی کل تعداد، طلبا کی کل تعداد، اسکول چھوڑ جانے والے طلبا کی کل تعداد،نان ٹیچنگ اسٹاف کی کل تعداد، نان فنکشنل اسکولوں کی کل تعداد اور اسکولوں کے مقامات کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے سماعت 17اگست تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

37 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

45 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

54 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago