کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال ٹالنے کے مشن پر کراچی پہنچ گئے۔ مصدق ملک کی پیٹرولیم ڈیلرز سے ملاقات ہوئی ہے اور اس کے بعد ہڑتال مؤخر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
وزیر مملکت مصدق ملک کی پمپس مالکان سے ملاقات ہوئی ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ذرائع کا کہنا ہے کہ فی لیٹر منافع کے معاملے پر حل نکالنے اور ہڑتال مؤخر ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تحفظات سے متعلق وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا تھا، لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ تحفظات دور ہونے تک پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…