ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ تاپسی پنو نے اپنا این ایف ٹی (نان فنجیبل ٹوکن) پلیٹ فارم لانچ کر دیا ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں اظہار خیال کیا تھا کہ سوشل میڈیا ان کی زندگی میں زہر گھولنے کا سبب بن رہا ہے لہٰذا اب وہ اپنے اصل پرستاروں کے ساتھ جڑنے کیلئے کوئی نیا پلیٹ فارم ڈھونڈیں گی۔
این ایف ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے تاپسی اپنے مداحوں کے ساتھ ایک مثبت ماحول میں بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جہاں ٹرولنگ نہ ہو۔وہ اپنے آن لائن کلب ممبران کو روزمرہ کی زندگی کے معموملات بشمول عکسبندی کے تجربات اور خصوصی ایونٹس سے آگاہ کرتی رہیں گی۔
اس قسم کے رابطے کے ذریعے تاپسی اپنے پرستاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کرنا چاہتی ہیں۔خیال رہے کہ پچھلے برس تاپسی نے اپنے چاہنے والوں کو 6 مختلف فلموں میں کام کرکے حیران کر دیا تھا۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…