سمجھ نہیں آتا بار کونسلز کے ججز تقرر میں احتجاج کے پیچھے کیا محرکات ہیں: چیف جسٹس

(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ ججز تقرری کے معاملے پر ہمیشہ بار کونسلز کی رائے لی گئی، سمجھ نہیں آتا بار کونسلز کی ججز تقرری میں احتجاج کے پیچھے کیا محرکات ہیں۔ بار کونسلز اور وکلا کے لئے اب بھی دروازے کھلے ہیں، بار کونسلز اور وکلا ججز تقرری کے معاملے پر آکر مجھ سے بات کریں۔ سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ججز تقرری کے معاملے پر بار کونسلز کے صدور کو متعدد بار دعوت دی، بار کونسلز کے صدور کی طرف سے بتایا گیا کہ وہ پشاور میں ہیں۔ بار کونسلز نے یک طرفہ موقف اپناتے ہوئے معاملے کو اٹھایا،ججز تقرری کے معاملے پر ہمیشہ بار کونسلز کی رائے لی گئی، سمجھ نہیں آتا بار کونسلز کی ججز تقرری میں احتجاج کے پیچھے کیا محرکات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ عدالتی سال ہر لحاظ سے دنیا بھر سمیت پاکستان کیلئے بھی مشکل سال تھا، کورونا کے باعث مقدمات کو نمٹانے کی راہ میں زیادہ مشکلات کا سامنا رہا پھر بھی عدالتوں کا دروازہ عوام کیلئے کھلا رکھا، کورونا وائرس کے باعث عدالتوں میں زیر التواء مقدمات میں اضافہ ہوا، زیر التواء مقدمات میں اضافہ وکلاء کا کورونا کی وجہ سے عدالتوں میں پیش نہ ہونا بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں سخت مقابلہ۔ تحریک انصاف کی1 ووٹ سے برتری ۔ ن لیگ دوسرے نمبر پر

Recent Posts

منال خان کو بیٹے کی پیدائش کے بعد شادی کی پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کو مداح کی جانب سے…

6 mins ago

انوشے اشرف کے شوہر کا نام اور تصاویر منظرِ عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف آر جے، ٹی وی میزبان اور اداکارہ…

17 mins ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور بھارت نے اسلام آباد اور نئی دہلی میں سفارتی چینل…

33 mins ago

کراچی؛ فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کونسلر قتل، پولیس نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ…

43 mins ago

سندھ حکومت کا گورنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے گورنر کامران ٹیسوری سے فوری مستعفی ہونے کا…

56 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے نرخ میں بھی اضافہ…

1 hour ago