ریاستی اداروں کی فروخت، پاکستان سوویرن ویلتھ فنڈ قائم کرنیکا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سات ریاستی اداروں کو بیچنے کی تیاری کرلی، اس مقصد کیلیے پہلے پاکستان سوویرن ویلتھ فنڈ قائم کیا جائے گا، پھر ان اثاثوں کو فنڈ میں تبدیل کرکے ان کے حصص فروخت کیلیے پیش کردیے جائیں گے۔وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ اتحادی حکومت اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی پارلیمانی ایکٹ کے ذریعے پاکستان سوویرن ویلتھ فنڈ کی تشکیل کرے گی، اس حوالے سے اگلے ہفتے قومی اسمبلی میں بل بھی پیش کیا جاسکتا ہے، فنڈ کو تین اہم قوانین پرائیویٹائزیشن کمیشن آرڈینینس، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس اور اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ سے استشنیٰ بھی دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حکومت سات ریاستی اداروں کو فنڈ میں منتقل کرے گی، جن کی مالیت کا تخمینہ 2.3 ٹریلین روپے ہے، حکومت نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، نیشنل بینک، پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ، گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ، ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو فروخت کرنے کیلیے منتخب کیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ماضی میں آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کرچکا ہے، حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات میں گرمجوشی دیکھنے میں آرہی ہے، جس کی وجہ سے غالب امکان ہے کہ یو اے ای بڑی تعداد میں ان اداروں کے حصص خرید سکتا ہے۔
ریاستی اثاثوں کی فروخت کا ذکر آئی ایم ایف کی اسٹاف لیول رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے، جس میں ریاستی اداروں کی فروخت سے حاصل شدہ سرمایہ کو آمدنی میں شمار کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ذراعت، مائننگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جوائنٹ وینچرز میں سرمایہ کاری کیلیے استعمال کیا جائے گا۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

5 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

6 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

6 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

7 hours ago