اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے مقدمات کی ناقص تفتیش پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایس پی اور ایس ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری جکیے۔
عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ تحریری جواب دیں کیوں نہ باقاعدہ توہین عدالت کارروائی شروع کی جائے ؟ ۔ کیوں نہ آپ کے خلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کی جائے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور 10 روز میں جواب جمع کرائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن اگر پیروی نہ کرے تو ملزم دوبارہ ضمانت دائر کر سکتا ہے۔
ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…
لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…
لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…
بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…