لاہور(قدرت روزنامہ) عدالت نے منی لانڈرنگ اور کرپشن سرکل کے مقدمے میں ملوث سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو ملک سے فرار ہونے کے باعث اشتہاری قرار دیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقدمے درج ہیں، جس میں سے ایک اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر لے جانے کا مقدمہ ہے جبکہ دوسرا اینٹی کرپشن سرکل پنجاب میں بھی مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مونس الہٰی سمیت دیگر 3 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر دیا گیا، عدالت نے مونس الہٰی کی ٹریول ہسٹری، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔
عدالت نے مونس الٰہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹ، تمام جائیداد کے منجمد ہونے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، عدالت نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور رہائش گاہ کا درست ایڈریس بھی طلب کیا ہے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…