اس موقع پر فنکاروں نے تینوں ممالک کے روایتی رقص بھی پیش کئے . ترکی اردو کے ٹویٹر پیغام میں جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی مشقوں ’برادر ہڈ‘ کی افتتاحی تقریب کو بہت شاندار طریقے سے آذربائیجان کے شہر باکو میں منقعد کیا گیا ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں . ان مشقوں کو برادر ہڈ کا نام دیا گیا ہے . 11 ستمبر سے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوا ہے اور یہ 22 ستمبر تک جاری رہیں گی . مشترکہ فوجی مشقیں خصوصی طور پر انسداد دہشت گردی کے حوالے سے منعقد کی گئی ہیں . مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانا اور تجربے کی بنیاد پر معلومات کا تبادلہ کرنا ہے . واضح رہے کہ گزشتہ سال انقرہ میں ترک اور آذربائیجان کی فوجی مشقیں اس وقت ہوئی تھیں جب آرمینیا کی فوج نے آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا . یہ بھی پڑھیں:اردن میں خونی تالاب اچانک نمودار، نمونے لے لئے گئے
. .پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ جنگی مشقیں باکو میں فوجی مشقوں کی رنگارنگ افتتاحی تقریب تینوں ملکوں کے فوجی اہلکار تقریب میں شریک تھے فنکاروں نے تینوں ملکوں کے روایتی رقص بھی پیش کئے#Azerbaijan #Pakistan #Turkey #3Brothers2021 pic.twitter.com/yCETpl6a1L
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) September 13, 2021