چترال (قدرت روزنامہ)چترال میں شدید سیلاب کے نتیجے میں درجنوں مکانات بہہ گئے، سڑکیں اور رابطہ پل ٹوٹ گئے ، جس کی وجہ سے سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
دنین اور کوغوزی گاؤں میں زبردست سیلاب کی وجہ سے 8 مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ کوغوزی میں 4 دکانیں، موٹر سائیکلیں اور کئی مویشی خانے ریلے میں بہہ گئے۔ کوغوزی کے مقام پر پل بہہ جانے سے ہر قسم کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔
چترال میں کاری کے مقام پر واقع پل تباہ ہوکر دریا میں گر گیا۔ شدید سیلاب شاہی قلعہ چترال کے 4 قدیم چنار کے دیو ہیکل درخت بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیلاب سے شاہی قلعہ چترال کو بھی نقصان پہنچنے کا خد شہ ہے۔
سیلاب سے دریائے چترال کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے اور ایون قصبے کا وسیع علاقہ پانی میں ڈوب چکا ہے۔ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ زمینیں، باغات اور کھڑی فصلیں ملیا میٹ ہو گئیں۔ نہری نظام اور سڑکوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ سیلاب کے نتیجے میں نقصانات کے بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…
لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…