سندھ میں کلھوڑو برادری کی مغوی خواتین بازیاب


سکھر(قدرت روزنامہ) پنوعاقل کے قریب گاہیجہ گاؤں میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں ایک برداری کے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے اور ایک بچی سمیت تین خواتین کو اغوا کرلیا گیا۔ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی سربراہی میں پولیس نے رضا گوٹھ میں آپریشن کرتے ہوئے خواتین کے اغواء میں ملوث مھر برادری کے گھروں کا محاصرہ کرلیا۔

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلیے پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس مقابلے میں گزشتہ روز کلھوڑو برادری کی اغوا کی جانے والی خواتین کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے خواتین بہنوں کو سندھی ثقافت اجرک پہنائے اور اپنی نگرانی میں اہلخانہ کے حوالے کیا۔ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس آپریشن جاری ہے اور واقعے میں ملوث کرداروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

کلھوڑو برادری نے دو نوجوانوں کے قتل اور تین خواتین کے اغوا کے خلاف کئی گھنٹے تک قومی شاہراہ پر لاشیں رکھ کر دھرنا بھی دیا جو پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا۔
واضح رہے کہ مھر برادری کی لڑکی اور کلہوڑو کے نوجوان کی جانب سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے پر مھر برداری کیا تھا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago