چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی واقعات پر دو مقدمات میں ضمانت کنفرمیشن کا تفصیلی فیصلہ جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی واقعات پر درج دو مقدمات میں ضمانت کنفرمیشن کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید نے چار چار صفحات پر مشتمل دونوں مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن کو ثابت کرنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر اکسانے کے الزام اور جرم کے درمیان تعلق ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کے اکسانے سے جرم سرزد ہوا، پراسکیوشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ویڈیو بیان ہی ایک ثبوت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان وقوعہ کے حوالے سے نہیں۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان میں پبلک کواکسانے کے حوالے سے کچھ بھی نہیں، پراسیکیوشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی متعدد ٹویٹس بھی بطور ثبوت پیش کیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وقوعہ کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار تھے، یہ سمجھنا بھی عجیب ہوگا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود اپنی ہائیکورٹ سے گرفتاری کروائی، خود اپنی گرفتاری کرا کر چیئرمین پی ٹی آئی کا تشدد پر مبنی سیکریٹ پلان بھی عجیب ہو گا،۔
فیصلے کے مطابق کسی کو مقدمے میں پھنسانا پولیس کی جانب سے مضحکہ خیز طریقہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمہ میں نامزد کرنا پولیس کے بدنیتی پر مبنی مقاصد ظاہر کرتا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو ہراساں کرنے کے سوا کوئی مقاصد نہیں چاہتی، چیئرمین پی ٹی آئی کی تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دونوں مقدمات میں ضمانت کنفرم کی جاتی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago