میرے اور سجل کے اداکاری کے انداز بالکل مختلف ہیں: صبور علی


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ میرے اور سجل کے اداکاری کے انداز بالکل مختلف ہیں، بہن ہونے کے ناطے شکل و صورت ملانے کی حد تک تو ظاہر ہے بہنوں کا ہی آپس میں موازنہ ہوتا ہے۔صبور علی کی بہن سجل علی بھی پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں اور سوشل میڈیا پر صارفین عموماً دونوں بہنوں کی اداکاری اور شکل و صورت کا موازنہ کرتے پائے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جب اداکاری کے حوالے سے میرا اور سجل کا موازنہ کیا جاتا ہے تو بہت عجیب لگتا ہے، میری الگ محنت ہے، سجل کی الگ، میرے خیال میں ہم دونوں کے اداکاری کے انداز بھی مختلف ہیں۔
اپنی اور علی انصاری کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری میری بہترین سہیلی ہیں، مریم مجھے کئی بار کہہ چکی تھی کہ تم میرے بھائی سے شادی کیوں نہیں کر لیتی، وہ بہت نیک اور بہت اچھا ہے، تاہم میں نے کبھی سنجیدگی سے اس بارے میں نہیں سوچا۔
اداکارہ نے بتایا کہ پھر مریم نے میری بہن سجل سے اس حوالے سے بات کی جس پر سجل نے مجھے اور علی کو سنجیدگی سے اس بارے سوچنے کا مشورہ دیا، اس پر میں نے کہا کہ اگر کرنا ہے تو میں فوراً کروں گی، غور و فکر یا زیادہ لمبی بات چیت نہیں کروں گی۔
خیال رہے صبور علی اور اداکار علی انصاری گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے، صبور علی نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنے ورسٹائل کرداروں سے پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے، صبور ڈراموں میں منفی کردار نبھانے سے زیادہ مقبول ہوئی ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago