وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس۔۔دسویں اور بارھویں کے طلبا کیلئے خوشخبری

(قدرت روزنامہ)وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ،حکومت کا دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ . تفصیلات کے مطابق ذرائع  کا کہنا ہے کہ فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبردے کر پاس کیا جائے گا .

کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں . فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے . امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا . آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے . آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا . . .

متعلقہ خبریں