پنجگور، اسٹیکرز سسٹم میں بے قاعدگیاں،مرحومین کے نام بھی اسٹیکرز جاری ہونے لگے

پنجگور (قدرت روزنامہ) اسٹیکرز سسٹم میں بے قاعدگیاں اور اقربا پروری عروج پر پہنچ چکا ہے مردہ مرحومین کے نام بھی اسٹیکرز جاری کرنے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق پنجگور میں اسٹیکرز سسٹم میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے اصل شناختی کارڈ اسٹیکر مالک کے پاس ھے اور نام کو تبدیل کر کے ٹرپ کوئی اور لگاتا ھے مثلا شناختی کارڈ اسٹیکر نمبر سب مالک کے درج ہیں صرفِ نآم کو تبدیل کر کے ہیر پھیر کیا جارہاہے اب ایسے کیسز روز رپورٹ ہورہےہیں یہ کمپیوٹر کی غلطی ھے یا کچھ لو کچھ دو کی پالیسی کے تحت غریب اسٹیکرز مالکان کی حق تلفی ھے اس بارے میں متعلقہ حکام بہتر جواب دے سکتے ہیں غریب اور بغیر سفارش والے کا یہ ٹرپ گیا تو اگلے ٹرپ کے لیے مزید ڈیڑھ ماہ تک انتظار کرنا ہوگا۔ اس طرح کے ہیر پھیر سے لوگوں کو آپس میں دست و گریباں کے ساتھ ساتھ خانہ جنگی کی طرف لے جایا جا رہا ہے جو باعث تشویش ھے ذرائع کے مطابق جن غریب اور بغیر سفارشی لوگوں نے ایک سال قبل اسٹیکرز کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کئے تھے ان کے اسٹیکرز تا حال اپ لوڈ نہیں کئے جارہے جبکہ اسٹیکرز کی تعداد میں ہر ماہ اضافے اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر ماہ تواتر کے ساتھ اسٹیکرز جاری کئے جارہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر پنجگور اور اس کے دفتر کے زمہ داران جو کمپیوٹر پر ہیں وہ ہیر پھیر کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق بہت سے اسٹیکرز ان لوگوں کے نام نکالے گئے ہیں جو اس دنیا میں موجود نہیں تو اس سے بڑا بے قائڈگی اور اقربا پروری اور کیا ہوسکتاہے کہ اب مرحومین کے نام بھی اسٹیکرز نکالے جاسکتے ہیں آس سے قبل چند خواتین کے نام بھی اسٹیکرز جاری ہوئے تھے وہ تو ہوسکتا ہے مگر مرحومین کے نام اسٹیکرز نکالنا آیک جواب طلب مسلہ ھے اس سلسلے میں زمہ داران بہتر جواب دے سکتے ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

3 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

8 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

16 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

23 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

32 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

1 hour ago