خضدار(قدرت روزنامہ) وڈھ میں دونوں فریقوں کا نواب محمد اسلم رئیسانی پر اعتماد کا اظہار، نواب اسلم رئیسانی نے اختیار حاصل کرنے کے بعد دونوں طرف سے جنگ بندی کا اعلان کردیا،دونوں طرف کے مورچے برقرار رہیں گے تاہم فائرکوئی نہیں کریگا۔جےیوآئی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری غلام سرور موسیانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم ، کمیٹی میں فریقین کے دو دو نمائندے شامل ہونگے ، فریقین سے دو دو نمائندے غیر متنازعہ شخصیات کے مالک ہونگے ۔ ، گزشتہ روز چوبیس گھنٹے کے لئے جنگ بندی کی گئی تھی ، آج غیر معینہ مدت کے لئے جنگ بندی کی گئی ہے ، ہفتے کے روز سردار اسد مینگل سے پہلے مرحلے میں ملاقات کی گئی ۔ دوسرے مرحلے میں میر شفیق الرحمان مینگل سے ملاقات کی گئی ۔ اب مذاکراتی و ثالثی وفد ایک بار پھر سردار اسد مینگل سے ملاقات کرنے کے بعد دعائے خیر کیا گیا۔ثالثی وفد میں حاجی لشکری رئیسانی حاجی محمد انور شاہوانی ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ودیگر شامل ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…