بلوچستان حکومت کینیڈین کمپنی کے تعاون سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کا سسٹم لگائے گی،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت بجلی کی کمی پوی کرنے کیلئے کینیڈین کمپنی کے تعاون سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کا سسٹم لگائے گی۔کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے بتایا کہ کینیڈین کمپنی کے تعاون سے منصوبے پر ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی، لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے 500 میگاواٹ کا سولر سسٹم حب میں لگایا جائے گا، بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے صوبے میں سولر پلیٹیں بنانے والی انڈسٹری بھی لگائی جائے گی۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے تجارت کیلئے آسان ماحول بنایا ہے، بلوچستان حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں، بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری آنے میں پاک فوج کا بھی بڑا کردار ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، قرآن پاک کی اہمیت کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے اسلام فار آل کے نام سے بلوچستان حکومت خصوصی مہم چلائے گی۔فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ وڈھ میں کشیدگی کے حوالے سے جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی جارہی ہیں، حکومت وڈھ کشیدگی کم کروانے کیلئے کوشاں ہے، عوام کا تحفظ کیا جائے گا، وڈھ کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے پُرامن انداز میں حل کیا جائے گا۔

Recent Posts

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

1 min ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

5 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

12 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

20 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

27 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

33 mins ago