میرا کام بچوں کا دھیان رکھنا ہے! فیصل کے جوتے اٹھانا ۔۔ فیصل قریشی کی بیوی بھی شوہر کے کام اور جوتوں سے متعلق بول پڑیں

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکار فیصل قریشی کئی مشہور سیریلز جیسے بشر مومن ، حیوان ، میری ذات زرا بے نشان اور قیدِ تنہائی جیسے اور بھی متعدد ڈرامہ سیرلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔حال ہی میں فیصل قریشی نے اپنے اور ثناء کے بارے میں مداحوں کے سوال پر مبنی اپنی سالگرہ کے موقع پر خصوصی ویلاگ ریکارڈ کیا۔خوشگوار ازدواجی زندگی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل نے کہا کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز آج تک کسی نے نہیں پایا لیکن ہاں ہر رشتے میں توازن ضروری ہے۔
اس کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوہر اور بیوی کا مقابلہ نہیں ہے ، وہ ایک ٹیم کی طرح ہوتے ہیں کیونکہ ایک کو کمانا ہے اور دوسرے کو گھر اور بچوں کی دیکھ بھال کا کام کرنا ہوتا ہے۔میاں بیوی کے گھریلو جھگڑے سے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل اور ثناء نے کہا کہ وہ لڑائی کرتے ہیں لیکن بعد میں وہ معاملات کو خود سنبھال لیتے ہیں۔ ثنا نے کہا کہ وہ اپنی ماں یا کسی اور کو فون نہیں کرتی بلکہ اپنے مسائل خود حل کرتی ہے۔گھر کے کام کاج کرنے اور کھانا پکانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا نے بتایا کہ وہ کھانا نہیں بناتیں لیکن وہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کھانا تیار ہو اور وقت پر سب کو کھانا پیش کیاجائے ، انہوں نے مزید کہا کہ فیصل ان سے کبھی اپنے جوتے لانے کے لیے نہیں کہتے مزید ثنا فیصل نے کہا کہ فیصل میرے کپڑے استری کر دیتے ہیں۔مزید دونوں میاں سیلیبریٹی میں کیا باتیں ہوئیں دیکھیں ویڈیو میں۔

Recent Posts

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

8 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

17 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

34 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

53 mins ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago

خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ کمی

مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…

2 hours ago