وزیراعظم نے نجکاری کمیشن کے نئے بورڈ ممبران کی منظوری دیدی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے نجکاری کمیشن کے نئے بورڈ ممبران کی منظوری دے دی ہے، جس میں سیاسی اور پروفیشنل افراد کو شامل کیا گیا ہے۔نجکاری کمیشن کے نئے بورڈ کے قیام کا مقصد پرائیویٹائزیشن کے عمل کو شفاف طریقے سے اور تیزرفتاری کیساتھ مکمل کرنا ہے، بورڈ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پرائیویٹائزیشن جہانزیب خان کو وزارت قانون سے قانونی رائے لینے کے بعد شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ذرعی ترقیاتی بینک کے سابق صدر شہباز جمیل، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق سی ای او فرخ حبیب خان، پرویز خان، جے ایس ایس آر کنسلٹینٹس کے سینیئر پارٹنر جاوید شیخ، سابق چیئر پرسن سندھ انویسٹمنٹ بورڈ، سی ای او اوریکل پاور ناہید میمن ، پیر سعد احسان الدین اور رسول بخش پھلپھوٹو کو نجکاری کمیشن کا ممبر مقرر کیا ہے، وزیر نجکاری کمیشن کے بورڈ کے چیئرمین جبکہ سیکریٹری نجکاری سیکریٹری بورڈ کے فرائض سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے ایک روز قبل ہی نجکاری کمیشن کا بورڈ تحلیل کیا تھا، تحلیل کیے گئے بورڈ کے ممبران میں ظفر اقبال، انجینیئر عبدالجبار میمن، ظفر اقبال صوبانی، ارسلا خان ہوتی، خرم شہزاد، اشفاق تولہ، یاور عرفان خان اور عترت حسین رضوی شامل تھے۔
تحلیل کیے گئے نجکاری کمیشن کے ایک بورڈ ممبر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بورڈ نے پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز، پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری کیلیے ہوم ورک مکمل کرلیا تھا، لیکن کوئی بھی حکومت یہ مشکل فیصلے نہ کرسکی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے نئے بورڈ کی تشکیل پرائیویٹائزیشن کے پیچیدہ عمل سے بچنے کیلیے کی ہے، تاکہ پرائیویٹائزیشن کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے تیزرفتاری سے سرانجام دیا جاسکے، حکومت اس مقصد کے حصول کیلیے انٹرگورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ کا نفاذ کرچکی ہے، جس کی مدد سے پرائیویٹائزیشن سے متعلقہ قوانین کو بائی پاس کرتے ہوئے حکومت نے گزشتہ ماہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ٹرمینلز25 سال کیلیے متحدہ عرب امارات کے حوالے کیے ہیں۔
حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کیلیے پاکستان سوویرن ویلتھ فنڈ قائم کرنے کیلیے نئی قانون سازی کا بھی سوچ رہی ہے، اس قانون سازی کے ذریعے حکومت فنڈ کو نجکاری سے متعلق تین ایکٹس، نجکاری کمیشن آرڈیننس، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس اور اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ 2023 سے مستشنیٰ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 hour ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago