عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی


کراچی (قدرت روزنامہ)سعودی گولڈ مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 236.31 ریال، 22 قیراط ایک گرام 216.62 اور18 قیراط 177.23 ریال رہی جبکہ 21قیراط ایک گرام سونا 206.77 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,984.99 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,079.52 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,268.56 ریال اور ایک کلوگرام سونا 237,962.73 ریال میں دستیاب رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالرز کمی سے 1962 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
عالمی منڈی میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی معمولی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی۔اسی طر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 91 ہزار 15 روپے رہی۔

Recent Posts

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی…

1 min ago

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

16 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

27 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

38 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

49 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 hour ago