بلوچ پشتون وسائل پر قبضہ گیری پالیسی ترک کی جائے ،عوامی اتحاد ہرنائی و زیارت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ضلع ھرنائی و زیارت میں جاری دہشت گردی ، بھتہ خوری، بدامنی کے خاتمے،امن کی قیام اور دہشت گردی کے ذریعے ٹرکوں کو جلانے و نقصان پہچانے کے مکمل معاوضے اور تعاون کی ادائیگی کیلئے آل پارٹیز اور عوامی اتحاد ہرنائی و زیارت کی جانب سے جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں سنجاوی میں احتجاجی مظاہرہ و جلسہ منعقد ہوا جس کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی اور ضلعی صدر سردار فریداللہ دومڑ نے کی احتجاجی جلسہ عام سے سردار فریداللہ دومڑ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی جنرل سیکرٹری اسفندیار کاکڑ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں نعمت جلالزئی، وہاب خان بہہ وال، جمعیت علمائے اسلام کے رہنماوں مولوی گل باران، مولوی محیب اللہ، پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماہ ستارخان دومڑ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنماہ مولوی اقبال اور عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالخالق دومڑ نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ضلع ہرنائی و زیارت میں جاری دہشت گردی ، کول مائینز اور تجارت و ٹرانپورٹ پر ماہانہ کروڑوں روپے بھتہ خوری ریاست اور اس کے اداروں باالخصوص سیکورٹی کے ذمہ دار ایجنسیوں کی سرپرستی کے بغیر ناممکن ہے اور ضلع ہرنائی و زیارت کے عوام کو جس اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے یہ ریاست اور اس کے اداروں نے ایک منصوبے اور پشتون دشمن پالیسی کے تحت مسلط کیا ہے ریاست اور سیکورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے ہوتے ہوئے دہشت گردی و بھتہ خوری کی صورتحال میں عوام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دراصل یہ پشتون دشمن پالیسی کا حصہ ہے ورنہ اس طرح کے واقعات کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا . مقررین نے کہا اگر ریاستی ادارے ملکی ائین و قانون اور اپنی فرائض کا پابند ہوتے تو دہشت گردی و بھتہ خوری کی موجودہ صورتحال ھر گز نہ ھوتی .

. .

متعلقہ خبریں