ڈومیسٹک کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہوں میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ رمیز راجہ نے خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ) رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھی خوشخبری سناتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہناتھا کہ ہم نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی ماہانہ آمدن میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کر دیاہے جو کہ ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر اڑھائی لاکھ روپے ہو گئی ہے جس سے کھلاڑیوں میں اعتماد آئے گا اور سسٹم میں بہتری آئے گی ۔ رمیز راجہ نے کہا کہ میں یہاں گالیاں کھانے نہیں آیا ، قذافی سٹیڈیم میں میرا نام سے منسوب انکلوژر ہے ،
میں کچھ محنت کر کے یہاں آیا ہوں اور اپنی کرکٹ کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں ، میں جانتا ہوں کہ میرا احتساب بھی ہوگا۔ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے صرف ٹیم سلیکشن ہی کافی نہیں ہے ،سلیکشن اور ٹیم کو لے کر دنیا میں کہیں اتنی زیادہ بحث و مباحثہ نہیں ہوا جتنا یہاں ہوا ہے ، جو ٹیم سلیکٹ کی گئی ہے وہ بہت قابل ہے اور اس کا رزلٹ اچھا آئے گا اور اگر اچھا نہ بھی آیا تو بھی یہ ایک کوشش ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ 92 کے ورلڈ کپ میں لڑکوں کی عمریں 20سے 23سال تھیں ، ہمیں یوتھ کے ساتھ چانس لینا ہوگا، ہسٹری میں جائیں کہ ہم 92کا ورلڈ کپ کیوں جیتے ، انضمام بار بار فیل ہو رہے تھے مگر ہم بار بار ان کو موقع دے رہے تھے تو ایسا کیوں ہے ، یہ فیصلہ پہلے ہو چکا تھا کہ وہی کھیلے گا۔ ہمارا مشن کلیئر تھا کہ کچھ بھی ہو جائے ہم نے ہارنا نہیں ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیاں سدھارنے کی ضرورت ہے ، کوچنگ پر نظر ثانی کرنا ہوگی ، ایسوسی ایشنز سے سکول اور کلب کرکٹ بہت زیادہ ختم ہو گئی تھی ، کوشش ہوگی کہ سکول اور کلب کرکٹ بہتر ہو ، فرسٹ کلاس کرکٹ کی غیر یقینی کی صورتحال ہے۔نئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ماضی میں پچز پر کام نہیں کیا گیا ،ہماری پچز انتہائی غیر معیاری ہیں ، ہمیں پچز پر کام کرنا ہوگا۔رمیز راجہ نے کہا کہ جو میری سمجھ میں آئے گا میں وہ فیصلہ لے لوں گا ، اس میں شائد کچھ غلطیاں ہوں ، رمیز راجہ نے چیئرمین منتخب کرنے پر تمام بورڈ آف گورنرز کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ مصباح اور وقار یونس نے محنت اور دیانت سے کام ، 1992 کے ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑی یہاں موجود ہیں میں چاہتا ہوں کہ وہ فیڈ بیک کھل کر دیں۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

52 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

2 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

2 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

2 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

3 hours ago