پاکستان کے اسکواش پلیئر حمزہ خان نے تاریخ رقم کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے 17 سالہ اسکواش پلیئر حمزہ خان نے میلبرن میں تاریخ رقم کردی . پاکستان نے 37 سال بعد جونیئراسکواش کےعالمی چیمپیئن کااعزاز حاصل کرلیا .

حمزہ خان نے فائنل میں مصر کے محمد زکریا کو تین ایک سے شکست دی .
حمزہ خان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد اگلے تینوں گیمز میں چودہ بارہ، گیارہ تین اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کی . یاد رہے کہ حمزہ خان جان شیرخان کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی ہیں . جان شیر خان نے 1986 میں جونیئر ورلڈ چیمپیئن شپ جیتی تھی .

. .

متعلقہ خبریں