خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر کو جلسے سے خطاب کرنا مہنگا پڑگیا


خیبرپختونخوا(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرنا مہنگا پڑگیا۔الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لےکر نگراں حکومت کو شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹانےکی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن کو میڈیا کے ذریعے نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک کے نوشہرہ میں جلسہ عام میں حصہ لینے اور خطاب کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی تھی۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے وزیرصنعت عدنان جلیل کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ گورنر کی سمری پر دستخط کے بعد محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ عدنان جلیل عوامی نیشنل پارٹی کے تجویز کردہ وزیر تھے۔ جنہیں پارٹی کی سفارش پر ہٹایا گیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کی نگراں حکومت کو بھی ہدایت کی ہے کہ کسی نگراں وزیر کو انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں، خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Recent Posts

بھارتی اداکار پر 20 مشتعل افراد کا حملہ، ناک توڑ دی

بنگلورو(قدرت روزنامہ) 20 مشتعل افراد کے ہجوم نے حملہ کرکے کنڑ ٹیلی وژن انڈسٹری کے…

8 mins ago

مہوش حیات گھڑ سواری کی شوقین، ویڈیو بھی شیئر کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مہوش حیات اس اختتام ہفتہ پر…

15 mins ago

‘انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں’، تماشائی کی فرمائش پرچیئرمین پی سی بی نے کیا کہا؟

ڈبلن (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ڈبلن میں موجود ہیں جہاں…

18 mins ago

حکومتی وفداور قبائلی عمائدین کے مابین مزاکرات کا پہلا دور مکمل

ملکی معیشت میں چمن کے عوام کا اہم کردارہے ، میرضیااللہ لانگو صوبائی وزیر داخلہ…

34 mins ago

گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے کہ مئی میں گرمی کی…

51 mins ago

خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج

پشاور(قدرت روزنامہ) صحت کارڈ پر خیبر پختونخوا میں یکم رمضان سے اب تک ایک لاکھ…

53 mins ago