پیپلز پارٹی نے پی ایم ڈی اے کو حق اور سچ کی اواز کو دبانے کا سرکاری اختیار قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی نے پی ایم ڈی اے کو حق اور سچ کی اواز کو دبانے کا سرکاری اختیار قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کے ہتھکنڈے اور حربے نامنظور ہی اظہار رائے ازادی پر قدغنیں غیر جمہوری سوچ کی عکاسی کرتی ہیں ‏ صحافتی نمائندہ تنظیمیں میڈیا اتھارٹی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور اصل . فریق صحافی متنازعہ میڈیا اتھارٹی نا منظور کر رہے ہیں لیکن حکمران ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ضد پر قائم ہیں جو کل ان کے اپنے لئے چیخ و پکار کا باعث ہوگی نیر بخاری نے مزید کہا کہ صحافیوں کو اس عمران کی تلاش ہے جو کہتا تھا میڈیا کا صرف کرپٹ حکومتیں میڈیا کا منہ بند کرتی ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ صدی کا سب سے بڑا مزاق ہے کہ میڈیا کی پیداوار حکومت میڈیا پر ہی قدغنیں لگا رہی ہے .

.

متعلقہ خبریں