سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کے ہوتے ہوئے شرحِ سود بڑھی: سراج الحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ہیں، ان کے ہوتے ہوئے شرحِ سود میں اضافہ ہوا ہے۔

کوئٹہ میں جماعتِ اسلامی بلوچستان کے زیرِ اہتمام صوبائی انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم نے دیانت دار اور ملک کی وفادار قیادت کا چناؤ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کی مجلس میں بلوچستان کی سیاسی قیادت جمع ہے، جماعتِ اسلامی ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی طرح نہیں ہے۔

سراج الحق کا میئر کراچی کا الیکشن دوبارہ کروانے کا مطالبہ

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کوئی ممبر بن جائے، کوئی وزیر بن جائے، یہ ہماری کامیابی نہیں، ہم سب نے مل کر ملک میں اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اسمبلیوں میں عددی اعتبار سے کم ہیں، مگر پی ڈی ایم ہو یا پیپلز پارٹی ہو، مسلم لیگ یا پی ٹی آئی ہو، یہ سب ناکام ہو گئی ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ان جماعتوں کے ساتھ انقلاب کا کوئی پروگرام نہیں ہے، ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے سب کچھ قربان کرنے کا عزم کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سودی نظام اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، ہم نے خیبر پختون خوا میں حکومت آتے ہی سودی نظام ختم کر دیا تھا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ان جماعتوں نے احتساب کے اداروں، زراعت اور صنعت سمیت سب کچھ تباہ کر دیا، توشہ خانے میں گھڑی، گلدان، گاڑی، قالین کچھ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ظالم ٹولہ ملک پر مسلط ہے، بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا، اب 1 یونٹ 60 روپے کا ہو گا، اس ملک کو تبدیلی اور انقلاب کی ضرورت ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنی اولادوں کو عہدے دینے کی فکر میں ہیں، پی ڈی ایم سے اتحاد اس لیے نہیں کیا کہ ان کامقصد صرف اقتدار تک رسائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم سودی نظام کے بجائے زکوٰۃ اور عشر کا نظام نافذ کریں گے، قوم پرست جماعتیں بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں پہلی بار تمام حلقوں پر جماعتِ اسلامی الیکشن میں حصہ لے گی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

1 hour ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

1 hour ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

1 hour ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

2 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago